the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
میرٹھ کے سردھنا سے رکن اسمبلی اور بی جے پی امیدوار سنگیت سوم کے بھائی گگن سوم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گگن پستول کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے تھے۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ریاست کی سترہویں اسمبلی کےانتخابات کے پہلے مرحلے میں اتر پردیش کے مغربی علاقوں کے 15 اضلاع کی 73 سیٹوں پر آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی۔ پولنگ شام پانچ بجے تک چلے گی۔ مظفرنگر، شاملی، میرٹھ، علی گڑھ اور آگرہ کی وجہ سے حساس مانے جانے والے اس مرحلے کے انتخابات کو پرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لئے تقریبا ًدو لاکھ سیکورٹی دستےتعینات کئے گئے ہیں۔ متعدد پولنگ مراکز پر پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی قطاریں لگ گئی تھیں لیکن کچھ پر لوگ دھوپ آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ سیاسی کارکنوں کی چہل قدمی صبح سے ہی شروع ہو گئی



تھی۔

ریاستی الیکشن افسر کے دفتر کے مطابق کچھ پولنگ مراکز پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی آئی لیکن اس کی وجہ سے ووٹنگ متاثر نہیں ہوئی۔ وقت رہتے ای وی ایم ٹھیک کر لیے گئے۔ ادھر، ریاست کے چیف الیکشن افسر ٹی وینکٹیش کے مطابق اس مرحلے میں کل ووٹروں کی تعداد 2،60،17،081 ہے۔سب سے زیادہ ووٹر 8،65،658 صاحب آباد اسمبلی حلقہ میں ہیں جبکہ سب سے کم ووٹر جلیسر اسمبلی حلقہ میں 2،80،441 رجسٹرڈ ہیں۔ پولنگ مراکز کی تعداد 14،514 ہے جبکہ ان مراکز میں 26،823 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ مسٹر وینکٹیش نے بتایا کہ اس مرحلے میں 77 خواتین سمیت کل 839 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ حساس 2362 پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیجیٹل کیمرے، 1526 پر ویڈیو کیمرے لگانے کے ساتھ ہی 2857 پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ کا بندوبست ہے۔ ووٹنگ پر نگرانی کے لئے 3910 مائیکرو آبزرور لگائے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.